جمعرات , 25 اپریل 2024

نائجیریا: اسکول پر مشتمل رہائشی عمارت منہدم، 8 بچے جاں بحق

ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک)نائجیریا میں اسکول پر مشتمل 4 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے سے نرسری اور پرائمری کلاس کے تقریباً 8 بچے جاں بحق ہو گئے۔بی بی سی میں شائع رپورٹ کے مطابق افسوس ناک واقعہ نائجیریا کے شہر لاگوس میں پیش آیا جہاں رہائشی عمارت کے چوتھی منزل پر چھوٹے بچوں کے لیے اسکول قائم تھا۔

اس حوالے سے امدادی رضاکار نے بتایا گیا کہ اسکول میں 100 سے زائد بچے تھے اور متعدد بچے تاحال ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ’تقریباً 40 بچوں کو زندہ نکال لیا گیا اور امدادی ٹیمیں تیزی سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں‘۔تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ عمارت منہدم ہونے کی وجہ کیا تھی۔

مقامی افراد کے مطابق رہائشی عمارت میں اسکول سمیت متعدد اپارٹمنٹس تھے۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے منہدم عمارت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 100 سے زائد بچے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس افسر سینو اریو نے بتایا کہ ’ہم تاحال اندازہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ عمارت میں کتنے افراد پھنسے ہوئے ہیں‘۔انہوں نے بتایا کہ تقریباً 20 کو ملبے سے نکالا گیا تاہم یہ نہیں بتایا کہ ان میں سے کتنے زندہ یا مردہ تھے۔

خیال رے کہ نائجیریا میں عمارت منہدم ہونے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں ستمبر 2014 میں اسی شہر میں 6 منزلہ عمارت مہنمد ہونے سے 116 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔2016 میں ایک چرچ کے منہدم ہونے کے نتیجے میں کم از کم 100 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔اس حوالے سے ملک کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے اے ایف پی سے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …