اتوار , 18 اگست 2019

مودی سرکار منتوں پر اتر آئی،لگاتار 29ٹویٹس کر ڈالے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ہونیوالے انتخابات میں جیت کے حوالے سے بے یقینی کا شکار بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے لگاتار 29ٹویٹس کر ڈالے۔تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کو بھارت میں ہونے والے عام انتخابات میں شکست نظر آنے لگی، اور کچھ نہ سمجھ آیا تو ٹوئٹر پر لگاتار29ٹویٹس کر ڈالے،ٹوئٹر پر کرکٹرز ویرات کوہلی، دھونی اور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور وکی کوشل سمیت دیگر کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے ان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی شہرت کا استعمال کرتے ہوئے عوام کو ووٹ ڈالنے پر راغب کریں راہول گاندھی کو کہا کہ ’ٹرن آؤٹ کا زیادہ ہونا ہماری جمہوریت کو مزید خوبصورت بنائے گا.

بالی ووڈ سٹار سلمان خان اور عامر خان کو بھی خصوصی ٹویٹ کر تے ہو ئے مودی سرکارنے کہا کہ آپ اپنے طریقے سےنوجوانون کو ووٹ کے لئے قائل کریں، ہم اپنے ملک اور جمہوریت میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں،علاوہ ازیں دیگر بالی ووڈ، سیاسی اور سماجی شخصیات کو بھی مودی سرکار نے ٹویٹ کرتے ہوئے درخواست کی کہ الیکشن میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کو سپورٹ کریں۔

یہ بھی دیکھیں

مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرے کا ایڈوائزری نوٹس جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی جی) پولیس نے جمعیت علمائے اسلام (جے …