منگل , 21 مئی 2019

وزیراعظم کی تنخواہ کم، وزرا، وزرائے اعلیٰ کی تنخواہ زیادہ ہونیکا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تنخواہوں میں کھلاڑی کپتان سے بھی آگے نکل گئے، وزیراعظم کو کٹوتی کے بعد ایک لاکھ 96 ہزار 979 روپے جبکہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کی تنخواہ 3 لاکھ 50 ہزار اور وفاقی وزرا کی تنخواہ ڈھائی لاکھ روپے کے قر یب ہے۔وزیراعظم کی سیلری سلپ نے عمران خان کے بارے سب بتا دیا۔ زمان پارک ہو یا بنی گالہ سکیورٹی خا ردار تار کے اخراجات بھی عمران خان نے خود برداشت کئے۔ 42 لاکھ روپے کی لاگت سے بنی گالہ کی سیکورٹی پروٹوکول کی خاردار تار بھی خود لگوائی۔

وزیراعظم ہاوس کے 200 ملازمین کم جبکہ دیگر اخراجات بھی محدود کر دیئے گئے، وزیراعظم کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ 7 ہزار 280 روپے ہے، عمران خان کو مہماندار ی الاؤنس 50 ہزار، ایڈہاک ریلیف الاونس 21 ہزار 456 روہے، ایڈ ہاک الاونس 12 ہزار 110 روپے، ایک اور ایڈہاک ریلیف 10 ہزار 728 روپے ملتا ہے۔وزیراعظم کی تنخواہ پر 4 ہزار 595 روپے ٹیکس کٹوتی کی جاتی ہے، سیلری سلپ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو کٹوتی کے بعد ایک لاکھ 96 ہزار 979 روپے تنخواہ ملتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عید کے بعد (ن) لیگ کا عوامی رابطہ مہم چلانے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں مہنگائی، بیروزگاری اور کاشتکاروں کے مسائل کے خلاف مسلم لیگ …