منگل , 19 مارچ 2019

برطانیہ :سٹیفن ہاکنگ کی آج پہلی برسی ، یادگاری سکہ جاری

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت برطانیہ نے ممتاز سائنسدان اور ماہرِ طبیعات سٹیفن ہاکنگ کی آج پہلی برسی کے موقع پر ان کے اعزاز میں یادگاری سکہ جاری کیا ہے ۔نیا چمک دار سکہ انتہائی خوبصورت ہے جسے برطانیہ کی ممتاز ڈیزائنر ایڈوینا ایلس نے ڈیزائن کیا ہے ۔ سکے کی پشت پر سٹیفن ہاکنگ کا نام درج ہے اور اس کے اوپر ہاکنگ کی مشہور مساوات درج ہے ۔ سب سے نیچے بلیک ہول کو نہایت خوبصورت انداز میں بنایا گیا جو بتدریج پھیل رہا ہے ۔ اس سال کے اختتام تک سٹیفن ہاکنگ کی یاد میں 50 پاؤنڈ کا نوٹ بھی جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

چین اور ترکی کا اپنے جنگی طیارے پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین اور ترکی نے اپنے جنگی طیارے پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ...