منگل , 18 مئی 2021

پاکستان کے تجارتی خسارے میں ریکارڈ کمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برآمدات میں اضافے سے متعلق حکومتی اقدامات کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے، بیرونی تجارت میں پاکستان کا خسارہ گیارہ فیصد کمی سے اکیس ارب ترپن کروڑ ڈالر پر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق روپے کی بے قدری، برآمدات کے لئے اقدامات، درآمدات کی حوصلہ شکنی اور بھاری ڈیوٹیز کے باعث تجارتی خسارہ کم ہونا شروع ہوگیا۔

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے فروری تک برآمدی مالیت 28 کروڑ ڈالر اضافے سے 15 ارب 11 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی۔جبکہ درآمدی حجم 2 ارب 39 کروڑ ڈالر گھٹ کر 36 ارب 63 کروڑ ڈالر رہ گیا۔اس طرح تجارتی خسارہ 21 ارب 53 کروڑ ڈالر رہا، جس میں گذشتہ سال اس عرصہ کی نسبت 2 ارب 68 کروڑ ڈالر کمی ہوئی۔

یہ بھی دیکھیں

جولائی اور اگست، برآمدات میں کمی حکومت کیلیے غیر متوقع رہی

اسلام آباد: پاکستان کے تجارتی خسارہ گزشتہ دو ماہ کے دوران کم ہو کر 3 …