بدھ , 24 اپریل 2024

موبائل فونز کی چوری اور ریکوری کیلئے ایپ متعارف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے موبائل فونز کی چوری اور ان کی ریکوری کرنے کیلئے موبائل ایپلی کیشن متعارف کروا دی ہے۔ جس میں سیلر اور پرچیزر دونوں کا ڈیٹا درج کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق موبائل فونز چوری کرنا اور دکان دار کو بیچنا اب ناممکن ہو گیا ہے۔لاہور پولیس نے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے E-GADGET Monitory System ایپ متعارف کروا دی ہے، جسے پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔

موبائل ریپئیرنگ،IMEI اور سیلر، پرچیز کا تمام ڈیٹا اس ایپ سے ان لائن ہوگا۔جبکہ موبائل تھیف ایپلیکیشن کا ڈیٹا بیس پولیس کے پاس بھی دستیاب ہو گا۔ پولیس کے اس اقدام کو تاجروں نے بھی سراہا ہے۔موبائل ایپلیکیشن میں خریدنے اور بیچنے والوں کی تصاویر بھی اپ لوڈ کی جائیں گی، جس سے موبائل اسنیچنگ جیسے کرائم جیسے واقعات میں پولیس کو بے حد مدد ملے گی۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …