جمعرات , 25 اپریل 2024

نوجوانوں کی بڑی تعداد خطرناک نفسیاتی صورتحال میں مبتلا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد اِنٹائٹلمنٹ کمپلیکس نامی نفسیاتی صورتحال میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں۔مذکورہ نفسیاتی صورتحال میں متاثر شخص کا ماننا ہوتا ہے کہ وہ دوسروں سے بہتر ہے اور کچھ چیزوں کا دوسروں سے زیادہ حقدار ہے۔خود پسندی کی اس قسم کے کچھ اہم نتائج ہوتے ہیں جیسے کہ مایوسی اور مارنے پیٹنے کی عادت۔

سائیکولوجی ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق انٹائٹلمنٹ کی مختلف مثالوں میں اصولوں کی پامالی، دوسروں کی اچھائیوں کا ناحق فائدہ اٹھانا، مشکلات پیدا کرنا اور گروپ میں کام کرنے کی صورت میں خود کو سربراہ تصورکرنا شامل ہے۔تحقیق کے مطابق وہ لوگ جو 1988سے 1994کے درمیان پیداہوئے ہیں ان میں یہ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …