منگل , 19 مارچ 2019

وزیراعظم ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے پر برہم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، صوبائی وزرا اور ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں پنجاب اسمبلی کی جانب سے وزیر اعلی، وزراء اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے فیصلے سے بہت مایوس ہوا ہوں۔ اس طرح کے فیصلوں کا کوئی دفاع نہیں کیا جا سکتا۔ عوام کو بنیادی ضرورتوں کی فراہمی تک فیصلہ نامناسب ہے اور ملک میں خوشحالی ہو تو اس طرح کے فیصلوں کا جواز بھی بنتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی نے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کیا تھا جس کے تحت اراکین اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات 83 ہزار ماہانہ سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے تک کر دی گئی جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کی تنخواہ اور مراعات وزیر اعظم سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صدر مملکت کی کرائسٹ چرچ حملے میں شہید ہونے والے اریب کے گھر جا کر تعزیت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال سمیت ...