جمعرات , 25 اپریل 2024

عرب ممالک کے 9 کھرب ڈالر جنگ و جدل کی نذر ہو گئے: عالمی بنک

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی بنک کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2010ء سے 2018ء کے دوران عرب ممالک نے 900 ارب ڈالر کی خطیر رقم جنگوں پر پھونک ڈالی۔خبر رساں اداروں کے مطابق جنگوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی اور بربادی کے ساتھ ساتھ ترقی کے مواقع ضائع ہوئے۔

عالمی بنک کی رپورٹ میں کسی ایک ملک کا ذکر نہیں کیا گیا بلکہ مجموعی طورپر عرب ممالک کے بارے میں کہا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2011ء میں شروع ہونے والی عرب بہاریہ نے یمن، شام،لیبیا اور تیونس کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ جنگ وجدل نے عرب ممالک میں بنیادی ڈھانچے، معیشت اور تعمیرو ترقی کو غیرمعمولی نقصان پہنچایا۔ شام اور عراق میں ‘داعش’ کی وجہ سے بھی عرب ممالک کو غیرمعمولی نقصان پہنچا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …