پیر , 25 مارچ 2019

امریکا اور طالبان کے درمیان اہم معاملات پر مثبت پیشرفت

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا اور طالبان کے درمیان اہم معاملات پر اتفاق ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ رابرٹ پلاڈینو نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا اور طالبان کے درمیان اہم معاملات پر اتفاق ہو گیا ہے،افواج کی واپسی اور انسداد دہشتگردی کی یقین دہانی پر ڈرافٹ تیار ہو رہا ہے،ڈرافٹ کی تیاری کے بعد افغان حکومت کی ٹیم اپنا کام شروع کرے گی،افغان حکومت سیاسی حل اور سیز فائر پر طالبان سے مذاکرات کرے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ پلاڈینو کا کہنا تھاکہ امریکا اور طالبان کے درمیان 2 اہم معاملات پر اتفاق ہوگیا ہے، افغان امن مذاکرات پر ایک ڈرافٹ تیار کیا جارہا ہے، افغان طالبان سے مذاکرات میں بامعنی پیش رفت ہوئی ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ حتمی معاہدے میں طالبان ، افغان حکومت اور دیگر شامل ہوں گے، امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کل واپس پہنچے ہیں اور وہ واشنگٹن میں تمام اہم پارٹنرز سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

او آئی سی اجلاس : مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کی دہشت گردی کی مذمت

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)او آئی سی کے اجلاس میں مسلم ممالک اور نیوزی لینڈ کے وزرائے ...