ہفتہ , 20 اپریل 2024

برگیڈیئر (ر) اسد منیر اسلام آباد میں مردہ حالت میں پائے گئے، پولیس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے سابق رکن بریگیڈیئر (ر) اسد منیر اسلام آباد میں مردہ حالت میں پائے گئے۔سیکریٹریٹ تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اسجد نے ڈان کو بتایا کہ ’یہ خودکشی کا کیس ہے، کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 174 (جس میں خودکشی کے کیسز بیان ہیں) کے تحت فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرلی گئی ہے۔ایس ایچ او نے مزید کہا کہ مقتول کے اہلخانہ نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے سے انکار کردیا ہے اور لاش کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اہلخانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پمز ہسپتال کے سینیئر ڈاکٹر نے ڈان کو بتایا لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوسکا تاہم لاش پر ابھرنے والے نشانات خودکشی ظاہر کرتے ہیں۔ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ لاش پر کسی قسم کی مزاحمت کے نشانات عیاں نہیں تھے اور انہیں قتل نہیں کیا گیا۔بریگیڈیئر (ر) منیر اسلم کے بھائی خالد منیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ ان کے بھائی چل بسے ہیں اور ان کی نماز جنازہ ایچ-8 قبرستان میں شام 5 بجے ادا کی جائے گی۔تاہم انہوں نے ان کی مرنے کی وجہ نہیں بتائی۔

خیال رہے کہ مقتول اسلام آباد کے ڈپلومیٹک ایوینیو میں ایک اپارٹمنٹ میں قیام پذیر تھے۔ان کا خفیہ اداروں سے بھی تعلق رہا ہے جبکہ انہیں خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں کام کرنے کا تجربہ حاصل تھا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مقتول کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔سینیٹر شیری رحمٰن نے بھی ان کے انتقال پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …