ہفتہ , 20 اپریل 2024

پی ایس ایل دوسرے الیمینیٹر میں آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے الیمینیٹر میں آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ مد مقابل ہوں گے۔گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کیا اور پشاور زلمی سے مقابلہ کرنے کے لیے دوسرے الیمینیٹر میچ میں کوالیفائی کیا۔پی ایس ایل فائنل میں جگہ بنانے کے لیےنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹد شام 7 بجے آمنے سامنے ہوں گے۔

دونوں ٹیموں میں آج جو فاتح ہوگا وہ فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سے ٹکرائے گا۔پشاور زلمی ایونٹ کے 7 میچز میں فاتح رہی ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 میچز اپنے نام کیے ہیں۔پشاور زلمی کی جیت کے لیے شائقین کی نظریں حسن علی، کامران اکمل، کیرون پولارڈ، وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی پر ہیں۔جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں لیوک رونکی، فھیم اشرف، شاداب خان، کیمرون ڈیلپورٹ اور آصف علی کی جانب سے دلچسپ مقابلہ کرنے کی امید ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …