بدھ , 24 اپریل 2024

اسلام آباد: ڈھائی کروڑ روپے چرانے والی ملازمہ گرفتار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گھریلو ملازم ضرور رکھنے سے پہلے خوب چھان پھٹک کرلینی چاہیے، ورنہ جمع پونجی اور قیمتی اشیاء سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں۔اسلام آباد میں تھانہ کوہسار کی حدود میں گھر میں کام کرنے والی ماسی نے ڈھائی کروڑ روپے چرالیے، پولیس نے ملزمہ اور گینگ کے دیگر دو کارندے رقم سمیت دھر لیے۔ایس پی سٹی صاعد عزیز کے مطابق واردات کرنے والی ملازمہ چوری کے بعد رقم گینگ کے باقی افراد تک پہنچا دیتی تھی ۔ ملزمان سے دو کروڑ سے زائد کی رقم برآمد کرلی گئی ہے۔

تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوش علاقوں میں چوری کی وارداتیں عام ہیں اس لیے شہری ملازم کا اندراج ضرور کروائیں اور تمام کوائف طلب کرتے ہوئے ملازمت پر رکھے جانے والے افراد سے شناختی کارڈ وغیرہ ضرور طلب رکھیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …