منگل , 23 اپریل 2024

سعودی شہزادے کا حکومت کے خلاف تحریک کااعلان

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں مقیم سعودی شہزادہ خالد بن فرحان السعود نے سعودی عرب کے شاہی نظام کے خلاف تحریک کا اعلان کر دیا ۔دی فریڈم موومنٹ آف عریبیئن پیننسویلا پیپل کے بانی شہزادہ خالد 10سال سے خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بے پناہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ناانصافی کو روکنے کے لیے سعودی عرب میں دستوری بادشاہت کا نفاذ چاہتے ہیں۔ جہاں انتخابات کے ذریعے وزیر اعظم اور کابینہ مقررکی جائے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں برطانیہ کی طرح بادشاہت موجود رہے گی لیکن اصلی طاقت عوام کے پاس ہو گی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …