منگل , 19 مارچ 2019

وائر لیس ہیڈ فونز کینسرکاباعث بن سکتے ہیں: اڑھائی سو سائنسدانوں کا انتباہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)مختلف ممالک کے اڑھائی سو سے زائد سائنسدانوں نے انکشاف کر دیا کہ وائر لیس ہیڈ فونز کینسرکاباعث بن سکتے ہیں،اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت اس مسئلے پر توجہ دیں۔رپورٹ کے مطابق 250 محققین نے طویل ریسرچ کے بعد خدشہ ظاہرکیا کہ وائر لیس ہیڈ فونز کے ذریعے خطرنات تابکارلہریں براہ راست سر میں داخل ہوکر کینسر جیسے موذی مرض کا باعث بن سکتی ہیں۔

بین الاقوامی طبی ماہرین بھی اس حوالے سے اقدامات اٹھائیں اور وائر لیس ہیڈ فونز کے استعمال سے متعلق لوگوں کوحفاظتی راہنمائی فراہم کریں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایئرپوڈز سام سنگ گلیکسی بڈز کے استعمال میں تیزی آئی ہے اور یہ انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

شین واٹسن سے الجھنے پر امام الحق مشکل میں پھنس گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں قومی اوپنر امام الحق آسٹریلوی کھلاڑی ...