ہفتہ , 20 اپریل 2024

کمزور مودی چینی صدر سے ڈرتے ہیں:راہول گاندھی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) سلامتی کونسل میں مودی سرکاری کی شکست پر اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی چین کے حوالے سے پالیسی ناکام ہو گئی، کمزور مودی چین کے صدر شی جن پنگ سے ڈرتے ہیں، سلامتی کونسل میں قرار داد کی ناکامی پر مودی جی کے منہ سے ایک لفظ بھی نہیں نکلا۔

راہول نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ مودی گجرات میں شی جن پنگ کے ساتھ ناچتے رہے ، مودی نے دہلی میں شی جن پنگ کو گلے لگایا اور چین میں شی جن پنگ کے سامنے لیٹ گئے ، کمزور مودی کی کمزور پالیسیوں نے بھارت کی تذلیل کرا دی۔ بی جے پی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ راہول گاندھی سکیورٹی کونسل اور قومی سلامتی کے معاملات مودی پر چھوڑ دیں اورخود بس چینی سفیر سے خفیہ ملاقاتیں کریں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …