منگل , 11 مئی 2021

کانگریس نے امریکی صدر کے ایمرجنسی کےنفاذ کو مسترد کردیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)کانگریس نےامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ایمرجنسی کےنفاذکومسترد کردیا۔جمعے کو امریکی کانگریس نے صدر ٹرمپ کی جانب سے لگائی گئی ایمرجنسی کا نفاذ مسترد کردیا۔امریکی سینیٹ میں ایمرجنسی کیخلاف 59 اور حمایت میں 41ووٹ ڈالے گئے،حکمران جماعت ری پبلکن پارٹی کے 12 ارکان نے بھی ایمرجنسی کیخلاف ووٹ دیا۔

امریکی سینیٹر چک شومر نے کہاہے کہ امریکا میں پہلی بار نیشنل ایمرجنسی کو سرکاری طور پر مسترد کیاگیا ہے۔دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ سینیٹ کے پاس کردہ بل کو ویٹو کردیں گے۔واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کے بارڈر پر دیوار کی تعمیر کیلئے ایمرجنسی نافذ کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …