منگل , 19 مارچ 2019

اسرائیلی فوج کے ترجمان سے رابطے کی کوشش پر لبنانی نوجوان گرفتار

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)لبنان کی پولیس نے یونیورسٹی کے ایک طالب علم کو اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی کے ساتھ ‘فیس بک’ کےذریعے رابطہ کرنے کی کوشش پر حراست میں لیا ہے۔لبنانی اخبار’الاخبار’ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اسماعیل مصطفیٰ نامی ایک نوجوان کو حراست میں لیا ہے جو لبنانی ڈرامہ نگار زیاد عیتانی سے متاثر ہے۔ زیاد عیتانی بھی اسرائیل کےلیے جاسوسی کے الزامات کا سامنا کرچکے ہیں۔

مصطفیٰ کو لبنان کی ایک فوجی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں نے اس نے عورتوں اور پیسے کے لیے یہ سب کچھ کیا مگر اسرائیلی فوجی ترجمان نے اس کے رابطے پرکوئی جواب نہیں دیا۔

اس نے بتایا کہ وہ فیس بک پر اسرائیلی فوجی ترجمان کے دوستوں کو تلاش کرتا رہا ہے۔ اس دوران اسےفوجی لباس میں ایک لڑکی کا پیج ملا۔ اس نے اس کی مزید تصاویر تلاش کی جس میں وہ پیراکی کے لباس میں بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ اس نے اسرائیلی لڑکی کو پیغام بھیجا اور سیکیورٹی معلومات کی فراہمی کی پیشکش کی مگر اس کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

شین واٹسن سے الجھنے پر امام الحق مشکل میں پھنس گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں قومی اوپنر امام الحق آسٹریلوی کھلاڑی ...