جمعہ , 19 اپریل 2024

پشاور زلمی نے مسلسل تیسری بار پی ایس ایل فائنل میں جگہ بنا لی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، زلمی کے 215 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد کی ٹیم 166رنز بناسکی،زلمی نے فائنل میں پہنچنے کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرلی۔

پی ایس ایل ایلیمنیٹر ٹو میں کپتان اسلام آباد محمد سمی نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا،زلمی کے کامران اکمل اور امام الحق نے ٹیم کوبرق رفتارآغازفراہم کیااورنصف سنچریاں اسکور کیں، کامران اکمل نے 73 رنز بنائے، امام الحق نے 58 رنز کی باری کھیلی۔ جارح مزاج پولارڈ نے بھی لاٹھی چارج کیا اور37 رنز بنائے۔آخرمیں ڈیرن سیمی کے30 رنزکی بدولت ٹیم زلمی مقررہ اوورز میں 214 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈیلپورٹ نے 2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں اسلام آباد کی پوری ٹیم مقررہ اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 166رنزبناسکی، والٹن نے کچھ مزاحمت کی اور 48 رنز بنائے۔ ڈیلپورٹ 28،فہیم اشرف31 اورحسین طلعت19رنزبناکرنمایاں رہے، زلمی کے حسن علی اور کرس جورڈن نے 3،3 وکٹیں لیں۔ کامران اکمل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ فائنل 17 مارچ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …