جمعہ , 19 اپریل 2024

مریم نواز کو والد سے جیل میں ملاقات سے روک دیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سےملاقات کے لئےمریم نواز آئیں تو جیل انتظامیہ نےان کو ملنے کی اجازت نہ دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کوٹ لکھپٹ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف سے گزشتہ روز ان کی صاحبزادی ملنے کے لئے آئی تو جیل انتظامیہ نے ملنے سے روک دیا،جیل انتظامیہ کی جانب سےایسا رویہ اختیار کرنے پر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایاکہ” والد کی صحت کے پیش نظران سے ملنا چاہتی تھی، انتظامیہ نے اجازت نہیں دی، مریم نواز نے کہا حکومت نےمتعلقہ حکام کواحکامات جاری کیے۔

ذرائع کاکہناتھاکہ العزیزریفریس میں سات سال قید کی سزا کاٹنے والے سابق وزیراعظم نواز شریف اورمسلم لیگ قائد کی بیٹی مریم نواز نےٹویٹ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی طبیعت ناسازہے اور اس لئے وہ اپنے والد سے ملاقات کرنا چاہتی تھیں لیکن انہیں اجازت دینے سے انکار کردیا گیا ہے، مریم نواز کا کا کہنا ہے کہ جیسا کروگے ویسا بھروگے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …