ہفتہ , 20 اپریل 2024

وینزویلا سے آخری امریکی سفارتکار بھی واپس ملک روانہ

کراکس(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی امریکی ملک وینزویلا سے آخری امریکی سفارتکار جیمز اسٹوری جمعرات 14فروری کو واپس اپنے ملک روانہ ہو گئے۔ اسٹوری کی روانگی کے بعد کراکس میں امریکی پرچم لپیٹ دیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ایک بیان میں آخری سفارتکار کی واپسی کو ایک تکلیف دہ موقع قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وینزویلا کی عوام کیلئے انسانی بنیادوں پر امداد و معاونت کے سلسلے کو دوسرے مقامات پر سے جاری رکھا جائے گا۔ پومپیو کے بیان میں کہا گیا کہ امریکا وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر خوآن گوآئیڈو کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …