ہفتہ , 20 اپریل 2024

دہشتگرد کو پکڑنے کی کوشش میں جان دینے والا پاکستانی ہیرو قرار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ دہشتگرد حملے میں لوگوں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہونے والے پاکستانی نعیم ارشد کو بین الاقوامی میڈیا نے ہیرو قرار دے دیا۔ نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشتگرد حملے میں دوسروں کی جان بچاتے ہوئے ایبٹ آباد کے شہری نعیم ارشد نے اپنی جان کانذرانہ پیش کر دیا۔ لازوال قربانی پر بین الاقوامی میڈیا بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا، نعیم ارشد کو ہیرو قرار دیا ہے۔ نعیم کے ایک عزیز نے بتایا وہ بہت ہی نفیس انسان تھے وہ نیوزی لینڈ میں پی ایچ ڈی کر رہے تھے۔

نعیم ارشد کے بھائی ڈاکٹر خورشید نے ہائی کمیشن سے درخواست کی ہے کہ تفصیلات سے آگاہ کیا جائے، نعیم راشد وہاں ٹیچر تھے جبکہ بھتیجا طالبعلم تھا، دونوں مسجد نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے گئے تھے کہ دہشت گرد کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔

نیوزی لینڈ کی مساجد میں فائرنگ کے واقعے میں کچھ پاکستانی بھی زخمی ہوئے، زخمی ہونیوالوں میں کراچی فیڈرل بھی ایریا کا رہائشی اریب بھی تھا۔ نماز جمعہ کے دوران وہ فائرنگ کی زد میں آگیا۔ کزن کے مطابق اریب کی ٹانگ میں گولی لگنے کی اطلاعات ملی ہیں تاہم ابھی تک رابطہ نہیں ہو پایا۔

افسوسناک واقعے کی خبر نے والدین کو بھی پریشان کر دیا۔ والد نے حکام سے اپیل کی ہے ان کے بیٹے سے متعلق بتایا جائے وہ کس حالت میں ہے۔ اہل خانہ کے مطابق اریب کو کراچی کی چارٹڈ اکاؤنٹنٹ فرم نے نیوزی لینڈ بھیجا تھا اس کے دوستوں کو بھی معلوم نہیں وہ کہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …