اتوار , 9 مئی 2021

افغانستان میں نیٹو مشن کا مستقبل امریکا طالبان مذاکرات میں طے ہو گا،سٹولٹن برگ

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ڑینس سٹولٹن برگ نے کہاکہ افغانستان میں نیٹو مشن کے مستقبل کا دار و مدار امریکا اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کے نتیجے پر ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو کے فوجیوں کی تعداد میں کمی یا موجودہ سطح کو برقرار رکھنے کے فیصلے کا انحصار بھی اسی مذاکراتی عمل پر ہو گا اور اس حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔اسی تناظر میں نیٹو کے فوجی ذرائع نے بھی افغانستان سے اپنے فوجیوں کے انخلا کی منصوبہ بندی کی تردید کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

میانمار مظاہرین کے جلوس جنازہ پر فوج کی فائرنگ

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں اور مظاہرین پر فوج کی فائرنگ کا سلسلہ …