جمعہ , 19 اپریل 2024

امن کے لیے مودی سے بات کرنےکو تیار ہیں،وزیر اعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امن کے لیے مودی سے بات کرنے کے لیے راضی ہیں۔ ملک کی بہتری اور جمہوریت کے لیے ہر چیز کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے ضلع باجوڑ میں قبائلی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب امن ہوگا تو ہر جگہ خوشحالی آئے گی اور ترقی ہوگی۔ ہم امن چاہتے ہیں۔ اس ملک میں لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک نے بہت بڑی قیمت ادا کی ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم نے مہمند میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا تھا کہ قبائلی عمائدین کے تعاون سے اس خطے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس علاقے کو مقامی افراد کی مدد سے اوپر اٹھائیں گے، غریبوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں، یہاں کے عوام نے دہشت گردی خلاف جنگ میں بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ان کا کہنا تھا صحت کارڈ غریبوں کیلئے ایک نعمت ہے، آپ کسی بھی اسپتال میں جاکر علاج کرا سکتے ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نےگزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا کہ حکومت اپنے قبائلی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور اسی سلسلے میں وزیر اعظم جمعہ کو باجوڑ ایجنسی کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ قبائلی عوام سے خطاب اور اہم اعلانات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے جلسوں کا آغاز قبائلی علاقے سے کر رہی ہے اور یہ عمران خان کی دلی خواہش تھی۔ قبائلی عوام عمران خان کے دل سے انتہائی قریب ہیں۔

حکومتِ پاکستان اپنے قبائلی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اسی سلسلے میں وزیراعظم پاکستان عمران خان اس جمعے کو باجوڑ ایجنسی تشریف لا رہے ہیں جہاں وہ قبائلی عوام سے خطاب کریں گے اور کچھ اہم اعلانات کریں گے۔

افتخار درانی نے قبائلی عوام سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کو کرکٹ گراؤنڈ باجوڑ پہنچیں اور عمران خان کا خطاب خود سنیں کیونکہ وہ قبائلی علاقے کے لیے پیکجز کا اعلان کریں گے۔گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان بھی وزیر اعطم کے ہمراہ ہوں گے جب کہ وفاقی، صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی بھی جلسے میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی بار عدالتی کارروائیوں کا باقاعدہ آغاز ہوا ہے۔خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کے لیے تعینات ہونے والے ڈسٹریکٹ سیشن اور 2 ایڈیشنل سیشن جج سمیت چار ججز نے شبقدر میں چارج سنبھال لیا۔

کیسز پر کارروائی کا باقاعدہ آغاز ہونے کے بعد سائلین اپنے کیسز کی سماعت کے لیے اپنی متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان اور علیمہ خان نے عوام کا چندہ چوری کیا،جو چندہ غریب کے علاج کے لیے تھا اس سے اثاثے بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کے پیسے سے بنی گالا محل تعمیر ہوا۔غریبوں کے علاج کے پیسے سے بیرونی ملک عمارتیں خریدی گئی۔ سلائی مشین بنانے والے بھی علیمہ خان کے بیانیہ پر حیران ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی مانگتے مانگتے عمر گذر گئی یہ کسی کو کیا دیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …