جمعرات , 25 اپریل 2024

فلسطین: انبیائےکرام کے مزارات پر 600 یہودیوں کے دھاوے

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں گزشتہ روز سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے غرب اردن میں تاریخی مقامات اور جلیل القدر انبیائے کرام کے مزارات پر دھاوے بولے۔

جمعرات کو سیکڑوں یہودی آباد کاروں‌نےسلفیت میں کفل حارس کے مقام پر مقدس مقامات پر دھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں بے حرمتی کی گئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے گھروں کو فوجی چوکیوں‌ میں تبدیل کردیا اور گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر یہودیوں کو سیکیورٹی فراہم کی گئی۔اسرائیلی فوجیوں‌ نے شہریوں‌ کو گھروں سے نکلنےسے روک دیا جب کہ یہودی آباد کاروں‌کو بسوں کے ذریعے تاریخی مقامات تک پہنچایا گیا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کفل حارس میں 600 یہودی آباد کاروں نے مذہبی رسومات کی ادائی کے لیے دھاوا بولا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں‌نے کفر حارس میں مساجد اور دیگر تاریخی مقامات اور انبیائے کرام کے مزارات پر بھی دھاوے بولے۔

خیال رہے کہ کفل حارس کےمقام پر کئی انبیائے کرام جن میں ذوالکفل، یوشع بن نون، کے مزارات موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ذی الیسع، بنات یعقوب اور دیر بجال جیسے مقدس اور تاریخی مقامات واقع ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …