جمعہ , 7 مئی 2021

نیوزی لینڈ: مساجد پر حملے میں9پاکستانی شہید

کرائسٹ چرچ (مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر دہشت گرد حملے میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 9 ہو گئی۔ابتدائی طور پر وزارت خارجہ کی جانب سے واقعے میں 6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی تھی۔پاکستانی سفارت کار کا کہنا تھا کہ شہدا میں محبوب ہارون اور ان کے بیٹے طلحہ ہارون، نعیم رشید، سہیل شاہد، سید جہانداد علی اور سید اریب علی شامل ہیں۔

آج دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا کہ مزید تین پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہو گئی ہے جن کے نام ذیشان رضا، ان کے والد غلام حسین اور والدہ کرم بی بی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ متاثرہ خاندانوں سے مستقل رابطے میں ہے جبکہ نیوزی لینڈ میں مسلم اور پاکستانی ایسوسی ایشن انتظامات میں مدد کر رہی ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ سفارتی مشن چار پاکستانیوں کی لاشوں کی پاکستان منتقلی کے حوالے سے بھی کام کر رہا ہے۔دوسری جانب سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے نیوزی لینڈ سے درخواست کی ہے کہ وہ کرائسٹ چرچ میں متاثرہ پاکستانیوں کے اہلخانہ کی مدد کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …