بدھ , 24 اپریل 2024

نیوزی لینڈ: دہشتگردی کا وزیراعظم کو علم تھا، بڑا انکشاف ہوگیا

کرائسٹ چرچ(مانیٹرنگ ڈیسک) انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مشہور زمانہ کمپنی اسپیکٹریٹر انڈیکس نے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈمیں دہشت گردی کرنے والے حملہ آورنے حملے سے دس منٹ پہلے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو ای میل کر کے حملے سے متعلق اپنے ارادے سے آگاہ کردیاتھا لیکن اسے روکا نہ جاسکا۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں فائرنگ سے 50افراد شہیداور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ عینی شاہدین کاکہناتھاکہ مسجد میں فائرنگ نماز جمعہ کے دوران کی گئی۔ حملے کے وقت مسجد النورمیں 500 سے زائد افراد موجود تھے،حملہ آور نے فوجی وردی اور ہیلمٹ پہن رکھا تھا، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک حملہ آور کوگرفتار کرلیا، مسجد پر فائرنگ کے وقت بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم بھی موجود تھی، کھلاڑیوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی، حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …