ہفتہ , 20 اپریل 2024

"پاکستان کو متحدہ عرب امارات سے ادھار تیل نہیں ملے گا”

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو متحدہ عرب امارات سے ادھار تیل نہیں ملےگا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی حلقہ این اے 54 میں کھلی کچہری لگائی اور اہل علاقہ کے مسائل سنے۔ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں نے مہنگائی کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکالنے والی بات نہیں کی، متحدہ عرب امارات کسی ملک کو ادھار تیل نہیں دیتا، پاکستان کو بھی متحدہ عرب امارات سے ادھار تیل نہیں ملے گا۔

اسد عمر نے بتایا کہ چائنہ کے ساتھ ادھار پر تیل کا معاملہ زیر غور نہیں، چائنہ سے زر مبادلہ کے ذخائر کیلئے دو ارب ڈالر ملنے کی بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف کے پاکستان میں نئے مشن چیف تعینات کر دیئے گئے ہیں، اگلے ماہ آئی ایم ایف کا پورا مشن پاکستان آئے گا جس میں معاہدہ متوقع ہے۔ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں اور موبائل پر ٹیکسوں کی وجہ سے ٹیکس کم اکھٹا ہوا، اپوزیشن نے مجھے جتنی گالیاں نکالنی ہیں نکال لیں بس پاکستان کو نقصان نہ پہنچائیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …