جمعہ , 19 اپریل 2024

تعصب پسند آسٹریلوی سینیٹر کو مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے پر انڈا پڑگیا

میلبورن(مانیٹرنگ ڈیسک) تعصب پسند آسٹریلوی سینیٹر فریزر ایننگ کو مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے نے پر نوجوان نے سرپر انڈا دے مارا۔آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ایک تقریب کے دوران آسٹریلوی سینیٹر فریزر ایننگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف نفرت کا اظہار کیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کا ذمہ دار نیوزی لینڈ کے مسلم مہاجرین کو ٹھہرایا۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مسلم کمیونٹی کا بڑھنا خوف اور دہشت بڑھا رہا ہے جس کی وجہ سے حملے ہورہے ہیں لہٰذا نیوزی لینڈ کو اپنی ویزا پالیسی تبدیل کرنی چاہیے۔سینیٹر کی گفتگو کے دوران ہی اس کی پشت پر کھڑے ایک نوجوان نے فریزر کے سر پر انڈادے مارا جس پر سینیٹر طیش میں آگئے اور نوجوان کو زور دار تھپڑ رسید کردیا تاہم موقع پر موجود افراد نے نوجوان کو مزید تشدد سے بچالیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …