اتوار , 9 مئی 2021

مودی نے تشہیری مہم پر3ہزار 44کروڑ روپے خرچ کئے، مایاوتی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی غربت اور بے روزگاری سے توجہ ہٹانے کیلئے گڑھے مردے اکھاڑ رہے ہیں ۔ مایاوتی نے کہا کہ مودی اپنے دور اقتدار میں مختلف علاقوں میں اسکیموں کے نفاذ اورسنگ بنیادرکھنے میں مصروف رہےاوراپنی تشہیری مہم پر3 ہزار 44کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔اس سرکاری فنڈز سےریاست اترپردیش کے ہر گائوں میں تعلیمی اور صحت مراکز قائم کئے جاسکتے تھے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مایاوتی نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی اپنی حکومت کی ناکامیاں چھپا رہے ہیں اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہئے اور عوام کو ایسی تمام کوششوں سے ہوشیار رہنا چاہئے۔

یہ بھی دیکھیں

میانمار مظاہرین کے جلوس جنازہ پر فوج کی فائرنگ

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں اور مظاہرین پر فوج کی فائرنگ کا سلسلہ …