جمعرات , 25 اپریل 2024

نصیرآباد: ریلوےٹریک دھماکے سے ٹرین کی 4بوگیاں متاثر، 2افراد جاں بحق

نصیر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ربی میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔نصیر آباد کے قریب کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس تخریب کاری کی زد میں آ گئی، ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے باعث ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ ٹریک متاثر ہونے سے ٹرینوں کی آمدو رفت ریلوے انتظامیہ نے معطل کر دی۔

بتایا گیا ہے کہ دھماکے سے متاثر ریلوے ٹریک کو جلد مرمت کر کے ٹریفک بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں جس کیلئے امدادی ٹیموں پر مشتمل ٹرین جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …