جمعرات , 21 مارچ 2019

چین کی قیادت عالمی سطح پر امریکہ کے مقابلے میں زیادہ مقبول ہے : گیلپ سروے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے مشہور ادارے گیلپ کے تازہ ترین عوامی سروے کے مطابق دنیا بھر میں چین کی قیادت امریکی قیادت سے زیادہ مقبول ہے ، پوری دنیا سے چین کی عالمی قیادت کو 34 فیصدحمایت ، امریکا کے لیے یہ شرح 31 فیصد ہے ، یوں 2008 کے بعد چین کی عالمی قیادت دوسری مرتبہ امریکہ کے مقابلے میں زیادہ مقبول رہی ، چین ، امریکا ، روس اور جرمنی کی عالمی قیادت کے موضوع پر یہ سروے دنیا کے 134 ممالک اور علاقوں میں کیا گیا، سروے نتائج سے ظاہر ہوا یورپ ، ایشیا اور افریقہ میں چین کی عالمی قیادت کو امریکا سے زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ، یہ شرح افریقہ میں سب سے زیادہ یعنی53 فیصد تک ہے ، 2008ء میں عالمی معیشت بحران میں پھنس گئی تھی، اسی سال چین اپنی اصلاحات کے ذریعے عالمی معیشت کی ترقی کا طاقتور انجن بن گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ٹیسٹ کرکٹ میں تبدیلی، وائٹ کٹ پر نام اور نمبرز درج کیے جائیں‌ گے

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹ میں اور ایک بڑی تبدیلی لانے کی تیاریاں کرلی گئیں، ...