منگل , 18 مئی 2021

مسعود اظہر کے معاملہ پر فریقین سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں: چین

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو بلیک لسٹ کرانے سے متعلق بھارت سمیت تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے ۔ اس منابست سے چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ کو مسعود اظہر پر پابندیاں عائد کرنے کے معاملے پر غور کرنے کیلئے مزید وقت درکار ہے ۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق اس معاملے پر مشترکہ مشاورت کے ساتھ مرتب کیا گیا کوئی طویل المدتی پلان ہی فائدہ مند ہو سکتا ہے ۔

چین نے قرارداد کو ویٹو کرنے کے دفاع میں یہ بھی کہا کہ وہ بین الاقومی معاملات میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ایک غیر ملکی سفارت کار نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ ایسا محسوس کیا گیا ہے کہ چین انسداد دہشت گردی کے تناظر میں پاکستانی ترجیحات کو تحفظ دینے کی کوشش میں ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

کورونا وبا؛ مزید 135 افراد جاں بحق، مجموعی اموات کی تعداد 19 ہزار 752 ہوگئی

اسلام آباد: کوروناوبا کے باعث مزید 135 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فعال کیسز …