جمعرات , 21 مارچ 2019

پاکستان سے تعلقات کا نیا دور شروع کرنا چاہتے ہیں: بھارتی وزیردفاع

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن ماحول میں مذاکرات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتارامن نے کہا ہے کہ تشدد اور بات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہیں تاہم مناسب ماحول کو تیار کرنے کیلئے نتیجہ خیز مذاکرات کی امید کی جا سکتی ہے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نرملا سیتارامن نے کہا بھارت اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا حامی ہے ۔

انہوں نے کہا پاکستان ہو یا بنگلہ دیش یا چین ہو، سبھی ممالک کو بھارت کی خود مختاری کا احساس کر کے ہی بات چیت کے لئے ماحول سازگار کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا بھارت پڑوسی ممالک بشمول بنگلہ دیش اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع کرنا چاہتا ہے جس میں امن کے لئے کوششیں کی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا پاکستان کو پہلے سرحدوں پر جاری جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کو روک کر ماحول کو سازگار بنا کر پھر مذاکرات کیجانب قدم بڑھانا ہو گا ورنہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

آئندہ 100 سال میںپاکستان کیسا ہوگا ؟رپورٹ جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی بینک کا کہناہے کہ پاکستان کو انسانی وسائل کی ترقی ...