پیر , 27 مئی 2019

انڈونیشیا میں سیلاب کی وجہ سے 50 افراد ہلاک

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک)انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک جبکہ 59 ز خمی ہو گئے ہیں۔انڈونیشیئن حکام کے مطابق پاپوا کے علاقے سینتانی میں ہفتے سے بارشیں جاری ہیں، سیلابی صورتحال کے باعث درجنوں مکانات تباہ ہوگئے۔ درخت جڑ سے اکھڑ گئے ،سڑکوں پر کیچڑ اور ملبے کے ڈھیر لگ گئے۔ سیلاب سے متاثرہ 120 سے زائد افراد سرکاری دفتر میں عارضی پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اقلیتوں کا بھروسہ جیت کر ‘فرضی خوف’ کا خاتمہ چاہتا ہوں، مودی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں اتحادی جماعتوں …