جمعرات , 21 مارچ 2019

ایمرجنسی کا نفاذ:ٹرمپ نےکانگریس کا فیصلہ ویٹو کردیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرنے کے کانگریس کے فیصلے کو ویٹو کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور صدارت میں پہلی بار اپنی ویٹو پاور کا استعمال کرتے ہوئے کانگریس کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف منظور کردہ قرار داد کو ویٹو کردیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کانگریس نے ایمرجنسی کے خلاف قرارداد منظور کر کے امریکیوں کو خطرے میں ڈال دیا تھا لہذا قوم کے مفادات کی حفاظت کی خاطر میں نے اپنا اولین فرض نبھاتے ہوئے قرارداد ویٹو کی ہے۔ کانگریس قرار داد منظور کرنے میں آزاد ہے اور میرا فرض اسے ویٹو کرنا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر حفاظتی دیوار کی تعمیر کے لیے کانگریس کی جانب سے من پسند فنڈز کے اجراء کی منظوری نہ دینے پر ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی جس کی مخالفت کرتے ہوئے امریکی کانگریس نے ایمرجنسی ختم کرنے کی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کرالیا تھا۔

امریکا میں وسط مدتی الیکشن کے بعد امریکی کانگریس میں اپوزیشن جماعت کی اکثریت ہوجانے کے بعد صدر ٹرمپ کو اپنے متنازع اقدامات کو آئین کا سہارا دینے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی تازہ مثال میکسیکو دیوار کی تعمیر ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ٹیسٹ کرکٹ میں تبدیلی، وائٹ کٹ پر نام اور نمبرز درج کیے جائیں‌ گے

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹ میں اور ایک بڑی تبدیلی لانے کی تیاریاں کرلی گئیں، ...