ہفتہ , 20 اپریل 2024

غزہ سے میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے مزید آئرن ڈوم نصب کر دیے

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل نے مزید کئی ایک مقامات پر فضائی دفاعی نظام ‘آئرن ڈوم’ کی بیٹریاں نصب کردیں۔صہیونی فوج نے غزہ میں کشیدگی کے بعد آئرن ڈوم کی نئی بیٹریاں نصب کی ہیں۔ادھر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتین یاھو نے کل اتوار کو جنوبی سرحد پر کشیدگی کے حوالے سے کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گذشتہ بدھ کو غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں کے دو میزائل اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں جا گرے تھے۔ اس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر 60 فضائی حملے کیے جن میں 5 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …