بدھ , 19 جون 2019

قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے سالانہ 100 ارب روپے خرچ کرنے کا منصوبہ ہے: وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع کی ترقی کےلیے سالانہ 100 ارب روپےخرچ کرنے کا منصوبہ ہے اور دس سال تک سالانہ 100 ارب روپے قبائلی اضلاع پر خرچ کیے جائیں گے۔وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں، سابق فاٹا کے دس سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے مشاروت شروع کی جارہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فاٹا کی ترقی کے لیے مشاورتی عمل باجوڑ سے شروع ہوگا اور ترقیاتی پروگرام کے لیے مشاورتی عمل 3 ہفتوں تک جاری رہے گا۔وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قبائلی عوام علاقے میں بےمثال ترقی دیکھیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات، ایوان کو افہام و تفہیم سے چلانے کا معاہدہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایوان کو افہام و تفہیم سے چلانے کا …