جمعرات , 18 اپریل 2019

کرائسٹ چرچ حملہ: شہداء کی میتیں آج ورثاء کے حوالے کی جائیں گی

کرائسٹ چرچ (مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے نمازیوں کی میتیں آج ورثا کے حوالے کی جائیں گی ۔تمام شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ جمعرات یا جمعہ کو ادا کی جائے گی اس سلسلے میں کمیونیٹی نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔تمام نماز جنازہ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا تاہم بتایا گیا ہے کہ شہدا کی میتیں ورثا کو دیئے جانے کے بعد کچھ دیر تک غسل اور دیگر تیاریوں کے لئے ان کے گھروں پر رکھی جائیں گی، ۔جس کے بعد میتوں کو سرد خانے منتقل کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کی حکومت نے بھی جمعہ کو شہدا کے لئے تعزیتی تقریب کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس میں تمام کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

دوسری جانب لوگوں کی جانب سے جائے شہادت پر پھول رکھنے کا سلسلہ جاری ہے ۔نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں 15 مارچ کو جمعے کی نماز کے دوران 2 مساجد پر فائرنگ سے 50 سے زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ شہداء میں 9 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ پولیس نے مساجد پر حملے کرنیوالے ملزم آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے برینٹن ٹیرینٹ کو واقعے کے تقریباً 40 منٹ بعد گرفتار کرلیا، جس نے مزید مساجد پر حملوں کا منصوبہ بنایا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ایکواڈور میں وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے حق میں مظاہرہ، پولیس کا لاٹھی چارج

کیوٹو(مانیٹرنگ ڈیسک)ایکواڈور میں وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں ...