جمعرات , 12 دسمبر 2019

برطانیہ: انتہا پسندوں نے 2 افراد کو چاقو گھونپ کر زخمی کر دیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں انتہا پسندوں نے 2 افراد پر چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا جنہیں بعد ازاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے 3 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے علاقے ویسٹ اینڈ میں 50 سالہ شخص نے ایک نوجوان کے سینے پر چاقو کے وار کیے۔ دوسرے نوجوان پر ہیتھرو ائیر پورٹ کے قریب حملہ کیا گیا۔ پولیس ے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور چاقو کے وار کر کے فرار ہو گیا۔ لندن پولیس نے تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں تین روز قبل مسلمانوں کے خلاف دہشتگرد حملے میں 50 نمازی جاں بحق ہو گئے تھے جن میں 9 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ناروے میں مذہبی انتہا پسندی سے نمٹنے کیلیے 10 ہزار قرآن پاک تقسیم کرنے کا اعلان

  ناروے مسلم ایسوسی ایشن کی جانب سے مذہبی انتہا پسندی اور نفرت انگیزی سے …