جمعرات , 25 اپریل 2024

چین اور ترکی کا اپنے جنگی طیارے پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین اور ترکی نے اپنے جنگی طیارے پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، دوست مملک کے جنگی طیارے یوم پاکستان کی پریڈ میں حصہ لیں گے، جبکہ آذر بائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے بھی پریڈ میں شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دوست ممالک چین اور سعودی عرب نے یوم پاکستان کی پریڈ میں بھرپور انداز میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا کہ یوم پاکستان پریڈ کے خصوصی مہمانوں میں آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکر حسن عوف، بحرین کی فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور سلطنت اذف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آذر بائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے پریڈ میں شرکت کریں گے، جبکہ آذر بائیجان، بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کے پیراٹروپرز بھی شریک ہوں گے جو فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔

میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔ یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن ‘پاکستان زندہ باد’ ہوگا۔ پاک فوج اور وفاقی حکومت کی جانب سے یوم پاکستان کی پریڈ کو تاریخی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …