جمعہ , 19 اپریل 2019

واٹس ایپ کے شریک بانی کی فیس بک پر کڑی تنقید

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)مشہور میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کے شریک بانی برائن ایکٹن نے فیس بک پر شدید تنقید کی ہے۔اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں طلباء سے گفتگو میں انہوں نے فیس بک پر مبینہ طور پر صارفین کی نجی معلومات بیچنے میں ملوث ہونے پر تنقید کی اور طلباء کو فیس بک نہ استعمال کرنے کا کہا۔اکٹن کا کہنا تھا کہ ہم انہیں طاقت دیتے ہیں۔ یہ بری چیز ہے۔ ہم ان کی چیزیں خریدتے ہیں ۔ ان ویب سائٹس پر سائن اپ کرتے ہیں۔ فیس بک ڈیلیٹ کردیں۔ٹھیک ہے؟واٹس ایپ میں مونیٹائیزیشن کو لےکر برائن اکٹن اور فیس بک کے سی ای او کے درمیان اختلافات ہوگئے تھے جس کے سبب اکٹن نے کمپنی کو خیرآباد کہہ دیا۔

اکٹن ایپ کے اندر اشتہارات دِکھانے کے خلاف تھے۔ ان کا ماننا تھا کہ وہ لو گ ایپ کو مونیٹائیز کرنے کا بہتر طریقہ ڈھونڈ سکتے ہیں۔ان کے مطابق فیس بک کے اندر اشتہارات دِکھانے کا مطلب انکرپشن کو کمزور کرنا ہے جس سے بالآخر صارفین کی پرائیویسی کو نقصان پہنچتا ہے۔

اکٹن کا کہنا تھا کہ وہ واٹس ایپ بیچنے میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔واضح رہے برائن ایکٹن نے 2009 میں اپنےساتھی کے ساتھ مل کر واٹس ایپ بنائی اور 2014 میں فیس بک نے اس میسیجنگ ایپ کو 19ارب ڈالرز میں خرید لیا۔

یہ بھی دیکھیں

ڈنمارک : فلسطینی اسیران کے حق میں انسانی حقوق گروپ کی ریلی

ڈنمارک (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی ممالک میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کی ...