بدھ , 24 اپریل 2024

کرائسٹ چرچ شہدا سے اظہار یکجہتی، ایفل ٹاور اندھیرے میں ڈوب گیا

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کے لیے فرانس میں ایفل ٹاور کی بتیاں بجھا دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق دارالحکومت پیرس میں کرائسٹ چرچ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایفل ٹاور تاریکی میں ڈوبا رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرائسٹ چرچ میں دہشتگردی کے خلاف دنیا بھر میں مذمتوں اور دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔دریں اثنا نیویارک میں ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ اور سڈنی اوپیراہاؤس کی روشنیاں مدھم کرکے دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

عالمی برادری متاثرین کے غم میں شریک ہورہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف مذمتی بیانات کا سلسلہ بھی جاری ہے، کرائسٹ چرچ کے مقامی گرجا گھر میں دہشت گردی کے متاثرین کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ڈین آف کرائسٹ چرچ لارنس کمبرلی نے واقعہ کو خوفناک قرار دیا، متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے سڈنی اوپیراہاؤس کی روشنیاں مدھم کردی گئیں جبکہ ایمپائراسٹیٹ بلڈنگ کی روشنیاں بھی شہدا کے یاد میں بجھادی گئیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز نیوزی لینڈ میں ہونے والی دہشت گردی میں شہید ہونے والے 50 مسلمانوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، ترک صدر کا کہنا تھا کہ حملہ آور کے ترکی آنے کی تحقیقات کریں گے۔

قدرت نے اس دنیا میں انسانوں کو مختلف انواع و اقسام کی چیزوں سے نوازا ہے، ان چیزوں کا درست استعمال انسان کو مختلف بیماریوں سے بچاتا جبکہ یہ ہماری جسمانی ضروریات کو بھی پورا کرتا ہے۔شملہ مرچ کے بے شمار فوائد ہیں اس سے نہ صرف جسم میں وٹامنز کی کمی پوری ہوتی ہے بلکہ یہ جسم میں موجود کیلوریز اور فیٹ کی ذیادتی کا بھی خاتمہ کرتی ہے۔آج آپ کو شیف گلزار شملہ مرچوں کے کچھ ایسے فوائد بتانے جارہے ہیں جنہیں جاننے کے بعد یقیناً آپ بھی اسے اپنی خواراک کا لازمی حصہ بنالیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …