ہفتہ , 20 اپریل 2024

دیہی علاقوں کوبھی پراپرٹی ٹیکس نیٹ میں لانے کی تیاریاں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب بھر کے دیہی علاقوں کو پراپرٹی ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے سیکریٹری بلدیات اور سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے یونین کونسلز کے سربراہان سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ ہائی کورٹ نے دیہی علاقوں سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی تھی،ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ محکمہ ایکسائز و بلدیات منتخب نمائندوں کا موقف سنے، منتخب نمائندوں کا موقف ہے کہ حکومت دیہی علاقوں کو گیس، پانی، اسٹریٹ لائٹس، ہیلتھ، تعلیم، صفائی کی سہولت نہیں دیتی پراپرٹی ٹیکس بھی وصول نہیں کرسکتی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …