جمعرات , 20 جون 2019

اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی غزہ کی امداد میں رکاوٹیں نہ ڈالیں؛سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ محصور فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کے باشندوں کو امداد کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس چاہتے ہیں کہ غزہ کے علاقے کو امدادی سامان کی فراہمی اور وہاں کے باشندوں کی ضروریات پوری کرنےکے حوالے سے عالمی اور علاقائی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو کامیاب بنایا جائے۔ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی ان مساعی میں رخنہ نہ ڈالیں۔

ایک سوال کے جواب میں ڈگریک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور مصر مل کر غزہ کے عوام کی مدد کی کوشش کررہے ہیں۔ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو ایک دوسرے کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے بجائے باہمی تعاون سے کام لینا ہوگا۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روزے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر 100 فضائی حملے کیے۔ صہیونی فوج کی طرف سے دعویٰ‌کیا گیا ہے کہ اس نے غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے عسکری مراکز اور راکٹ سازی کی فیکٹریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور پانچ فلسطینی زخمی ہوگئے۔

یہ بھی دیکھیں

دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں پر شام ایران اور روس کی نکتہ چینی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)شام، ایران اور روس کے نمائندوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے …