پیر , 24 جون 2019

غیر ملکی ایئرلائنز جلد پاکستان سے اپنے آپریشن کا آغاز کریں گی، وفاقی وزیر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے نجکاری اور ہوابازی محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ 6 سے 8 غیر ملکی ایئرلائنز پاکستان سے اپنے آپریشن کے آغاز میں دلچسپی رکھتی ہیں۔کراچی ایئرپورٹ پر پودا لگانے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایئرفرانس، نورویجین ایئر اور سعودی ایئرلائن ان کیریئرز میں ہیں جو پاکستان میں اپنا آپریشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔اس موقع پرسی اے اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل خاور غیاس اور ایئر کموڈور سید ناصر رضا ہمدانی اور ایئرپورٹ منیجر ظفر اعتماد بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کی وجہ سے غیر ملکی ایئرلائنز پاکستان میں آپریشنز کا آغاز چاہتی ہیں اور اس سلسلے میں ان سے مسلسل بات چیت جاری ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہوابازی کی نئی پالیسی کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے لیے بھیج دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘نئی پالیسی کا مقصد سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے آپریٹرز پر لگائے گئے چارجز کو کم کرکے ہوابازی کے شعبے کی پائیدار ترقی اور مسافروں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے آپریٹرز کو مراعات فراہم کرنا ہے’۔

محمد میاں سومرو کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت ایئرلائنز کے لیے مختلف مالیاتی چارچز کو کم مناسب کرنا سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مقامی ایئرلائنز کے آغاز کےلیے متاثر کرے گا۔اس کے ساتھ ساتھ اس اقدام سے ملک کی اقتصادی ترقی میں بھی نمایاں مدد ملے گی۔

علاوہ ازیں ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کے صاف اور سبز پاکستان پروگرام کے تحت تمام ایئرپورٹس پر سی اے اے کی ایک ملازم ایک درخت کی مہم جاری ہے۔بیان کے مطابق صرف کراچی ایئرپورٹ پر موجودہ سال کے دوران مختلف مقامی اسپیسیز اور پھلوں کے ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ممکنہ تحریک عدم اعتماد: چیئرمین سینیٹ نے آصف زرداری سے مدد مانگ لی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے ممکنہ تحریک عدم اعتماد …