بدھ , 19 جون 2019

کرائسٹ چرچ مساجد حملہ، روسی صدر کا اہم بیان جاری

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ کے واقعہ پر نے عالمی سطح پر بھی گہرے اثرات چھوڑ ے اور اس واقعہ کی مذمت کے لئے اعلیٰ شخصیات کی جانب سےاظہار افسوس بھی کیا گیا،اس سانحہ کے حوالے سےروسی صدر کا ردعمل بھی سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ حملہ کو دہشتگردی کا واقعہ قرار دیا، ان کاکہناتھاکہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے،کرائمیا میں مسلمان رہنماؤں سے گفتگو میں روسی صدر نے کہا کہ روس کو ایسے واقعات سے محفوظ رکھنے کےلیے ہر ممکن اقدامات کریں گے،نیوزی لینڈ سانحے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقصد نیوزی لینڈ میں صورتحال خراب کرنا تھا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد پر ایک جنونی شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوتے50افراد کو شہید کردیاتھاجبکہ متعدد زخمیوں کی حالت ابھی بھی خطرے میں ہے جو کہ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

یمن کے مفرور صدرمنصور ہادی ریاض سے امریکہ فرار

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کے مفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی اپنے گھر والوں کے ہمراہ ریاض …