ہفتہ , 24 اگست 2019

دنیا کی کم عمر ترین پائلٹ کو تربیت دینے کا اعلان

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ایئرلائن ایزی جیٹ نے برطانیہ کی کم عمر ترین خاتون پائلٹ کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔رواں برس کے آغاز پر برطانیہ کی کم عمر ترین خاتون پائلٹ کا اعزاز حاصل کرنے والی 16 سالہ ایلی کارٹر کو معروف انٹرنیشنل ایئرلائن ایزی جیٹ نے تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،16 سالہ پائلٹ کی تربیت و سرپرستی برطانوی ایئرلائن کی خاتون پائلٹ کریں گی، جس کا مقصد دیگر خواتین کو پیشہ ورانہ پائلٹ کی جانب جازب کرنا ہے۔

ایلی کارٹر کا کہنا ہے کہ مجھے بچپن سے طبیعیات اور طاقتور جہاز اڑانے میں دلچسپی ہے،میری پہلی پرواز نے مجھے حیرت زدہ کردیا تھا اور ابھی تک میری حیرانگی جاری ہے، برطانیہ کی کم عمر ترین خاتون پائلٹ کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ میری کہانی جوان لڑکیوں کو اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کرنے کےلیے پُرجوش کرے گی جو انہوں نے اپنے ذہنوں میں طے کیے ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوام پر ہونے والے ظلم و بربریت کو روکے:آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)رہبرانقلاب اسلامی نے کشمیری مسلمانوں کی صورتحال پر اپنی ناراضگی، دکھ اور افسوس …