جمعرات , 20 جون 2019

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم آج یو اے ای روانہ ہوگی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو آرام دیا گیا ہے جن کی جگہ شعیب ملک قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔16 رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ورلڈکپ:بنگلہ دیش کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کو شکست، شکیب کی شاندار کارکردگی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش نے شکیب الحسن کی عمدہ آل راؤنڈر کارکردگی کی بدولت …