جمعہ , 19 جولائی 2019

بھارت کی سی پی آر ایف فورس پر ایک اور حملہ

چھتیس گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی سی پی آر ایف فورس پر ایک اور حملہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں ایک بھارتی فوج ہلاک، جبکہ 5 زخمی ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ملٹری فورس سی پی آر ایف پر بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں حملہ کیا گیا۔ حملے کے دوران سی پی آر ایف کے کئی اہلکاروں کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حملہ چھتیس گڑھ کے باغیوں کی جانب سے اس وقت کیا گیا جب بھارتی ملٹری فورس سی پی آر ایف کے اہلکار گشت میں مصروف تھے۔اس دوران پہلے ایک ریمورٹ کنٹرول بم سے دھماکہ کیا گیا، جبکہ بعد ازاں مسلسل فائرنگ سے حملہ کیا گیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا، جبکہ 5 زخمی ہوئے۔بھارتی فوج پر حملہ کرنے والے باغی اس کاروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی ملٹری فورس سی پی آر ایف پر خود کش حملہ کیا گیا ہے۔اس حملے کو مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں بھارتی فوج پر ہونے والا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جاتا ہے۔اس حملے کے دوران 44 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ اسی واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان کیخلاف جنگی ماحول پیدا کر دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

طالبان نے وردک میں درجنوں طبی مراکز بند کرادیئے

افغانستان میں غیرملکی این جی او کےتحت چلنے والے درجنوں طبی مراکز طالبان نے بند …